ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ ملک میں الرٹ لیول اب کم کر کے درجہ دو پر آگیا ہے جس کے تحت دکانیں، ریستوران، سنیما گھر اور دیگر عوامی مقامات کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ان قواعد کے تحت اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ 100 افراد کی موجودگی ہو سکتی ہے۔ کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں رنگ لانے لگیں ہیں اور نیوزی لینڈ وبا کو شکست دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 10 سے کم ہو گئی۔ جس کے بعد حکومت نے کورونا کے خاتمے کا اعلان کیا۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس بریفنگ میں کورونا وائرس پر فتح حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا کے مقامی سطح پر خاتمے کے باوجود احتیاط ضروری ہے۔نیوزی لینڈ حکومت نے پابندیاں نرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس ختم ہو چکا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں دس سے کم کسیز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک شخص کورونا سے لقمہ اجل بھی بنا۔کورونا سے متاثرہ مختلف ممالک نے کورونا کیسز میں کمی کے بعد لاک ڈاون میں بھی نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں امریکہ، بیلجیئم، اٹلی سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔اٹلی میں بھی وائرس کے باعث ہلاکتوں میں کمی آنے لگی، اطالوی حکومت نے چار مئی سے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کر دیا۔

Comments

Popular posts from this blog

خون کی کمی پوری کرنے والا جادوئی پھل

Mother day

Best FREE Dating Website For Girls Only